حیدرآباد۔19۔مارچ (اعتماد نیوز)مرکزی وزیر جئے رام رمیشن نے آج تلنگانہ
کے علاقہ محبوب نگر کو خصوصی اسکیم کے تحت دس سال تک اس علاقہ کو ٹیکس سے
استثنی کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے آج اپنے دورہ محبوب نگر کے موقع پر
میڈیا سے کہا کہ ٹی
آر ایس کے قیام سے قبل ہی 2000میں کانگریس نے اس علاقہ
کئ ترقی کے لئے کمر کس لی ہے۔ اور کانگریس نے تمام مشکلات پر قابو پاتے
ہوئے ہی ریاست کی تقسیم کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے علیحدہ تلنگانہ کے
معاملہ میں بی جے پی کے دوہرے معیار کا الزام لگایا۔